spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بلتستان یونیورسٹی سمسٹر خزاں 2025ء کے فائنل امتحانات

سکردو: اِس وقت بلتستان یونیورسٹی سکردو میں سمسٹر خزاں 2025ء کے فائنل اِمتحانات جاری ہیں۔ مختلف کیمپسز (شاخوں) سے یونیورسٹی کی مرکزی عمارت میں منتقل ہونے کے بعد یہ جامعہ کے اولین امتحانات ہیں جو کامیابی کے ساتھ مکمل ہوں گے۔ ساتھ ہی ساتھ نئی عمارت میں ایک سال بھی مکمل ہونے جارہا ہے۔ یہ سال اِس لئے بھی یادگار ہوگا کہ قریب ساڑھے چار سال بعد مستقل  وائس چانسلر کی تعیناتی ہوئی ہے اور اِسی سال جامعہ ہذا کے تین طالب علموں نے ہائیرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تحت اسلام آباد میں مُنعقدہ ”آل پاکستان یونیورسٹیز ڈبیٹ چمپئن شپ“ (PUDC) ”اُردو زبان“  میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کے تعمیراتی کام بھی آہستہ آہستہ پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں، خاص کر تیسرا اکیڈمک بلاک نئے تعلیمی سال سمسٹر بہار 2026ء کےلئے فنکشنل ہوگا۔ ایسی صورتِ حال کہ جس میں یونیورسٹی کی مرکزیت متشکل (تشکیل)  ہورہی ہے، جامعہ ہذا سے وابستہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں چوکنا رہے۔ درس و تدریس،  تحقیق و تدقیق اور اِنتظام و اِنصرام کی باریکیوں کو بخوبی نبھائے۔
یہ بلتستان یونیورسٹی کے طلباء و طالبات، اساتذہ کرام اور انتظامیہ کےلئے سخت چیلنج ہوگا کہ ایک طرف نامساعد حالات، سخت ترین موسم اور وسائل کی کمیابی ہے اور دوسری طرف وہ درس و تدریس، تحقیق و تخریج اور انتظامی اُمور میں مشغول ہیں۔ علومِ جدیدہ خاص کر انفارمیشن ٹیکنالوجی سے قربت بڑھانے کی یقینی آرزو رکھتے ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ یونیورسٹی اِن مسائل سے کیسے نبرد آزما ہوتی ہے. تاہم اُمیدِ قوی ہے کہ یونیورسٹی نئی قیادت کے زیرِ سایہ اپنے اہداف مکمل کرلے گی۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں