spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ دو روزہ پروفیشنل گائیڈزٹریننگ اختتام پذیرہوگیا،وائس چانسلر کے آئی یوکی بطور مہمان خصوصی شرکت

گلگت:قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گلگت بلتستان کے ٹورسٹ گائیڈز کی صلاحیتوں میں اضافے اور پیشہ ورانہ معیار بلند کرنے کے لیے منعقد ہ دو روزہ پروفیشنل گائیڈز تربیتی سیشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق یہ سیشن جامعہ قراقرم کے ڈیپارٹمنٹ آف مینجمنٹ سائنسز نے اٹلی حکومت کے فنڈڈ منصوبہ ”واٹر فار ڈیولپمنٹ” کے تحت EvK2CNR اور محکمہ ٹوریزم گلگت بلتستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی تھی۔سیشن کے اختتامی تقریب میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کے ہمراہ سیکرٹری سیاحت، کھیل، کلچر و آثار قدیمہ گلگت بلتستان ضمیر عباس،EVK2CNR کے عارف حسین اور ریاض محمود سمیت جامعہ کے فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔سیشن میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے 35 لائسنسی ٹور گائیڈز نے شرکت کی۔ دو روزہ سیشنز میں جامعہ کے اساتذہ، سیاحت کی صنعت سے ماہرین اور محکمہ ٹوریزم کے افسران نے مواصلات، ٹوریزم کی مارکیٹنگ، ٹور آرگنائزیشن و مینجمنٹ، کسٹمر ہینڈلنگ، ذاتی حفظان صحت، سماجی و ثقافتی حساسیت، پائیدار سیاحت، رسک مینجمنٹ اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم موضوعات پر تربیت فراہم کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ،سیکرٹری ٹوریزم ضمیر عباس و دیگر مقررین نے کہاکہ پروفیشنل ٹورسٹ گائیڈز گلگت بلتستان کے فرنٹ لائن سفیر ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ نہ صرف سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنائے گا بلکہ خطے کو عالمی سطح پر محفوظ، ذمے دارانہ اور پائیدار سیاحت کے مرکز کے طور پر متعارف کروائے گا۔انہوں نے ورکشاپ کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مسلسل تربیتی پروگرامز سے یکساں اور اعلیٰ معیاری گائیڈنگ سروسز کا قیام عمل میں آئے گاجو سیاحوں کا اعتماد بڑھانے اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔مقررین نے تربیت کو گائیڈز کی ذاتی و پیشہ ورانہ ترقی کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا اور منتظمین کو معیاری خدمات کے فروغ پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے زور دیا کہ پروفیشنل ٹورسٹ گائیڈز گلگت بلتستان کے فرنٹ لائن سفیر ہیں۔ انہوں نے اس طرح کی سیشن کے ذریعے ہم خدمات کے معیار کو بلند کر سکتے ہیں تاکہ گلگت بلتستان کو محفوظ، ذمہ دارانہ اور پائیدار سیاحت کے لیے عالمی سطح پر تسلیم شدہ مقام بنایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ تربیتی پروگرام خطے میں یکساں اور اعلیٰ معیاری گائیڈنگ سروسز کے قیام، سیاحوں کے اعتماد میں اضافے اور پائیدار سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب سے EVK2CNR کے عارف حسین اور ریاض محمود نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں پائیدار ترقی، سیاحت اور پانی کے انتظام کے شعبوں میں KIU کے ساتھ طویل مدتی تعاون کو سراہااور کہاکہ اس منصوبے کے تحت جامعہ قراقرم میں دو نئی لیبز قائم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہاکہ نیچر اور کلچر کی تحفظ ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے۔لہذا ٹو ر گائیڈز فرنٹ لائن کے طور بہتر کردار اداکرسکتے ہیں۔کیونکہ دیگر معاشروں کے افراد کا سب سے پہلا واسطہ آپ سے پڑتاہے۔اختتامی تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں