گلگت :رجسٹرار کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے تمام کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کو کم از کم اجرت ایکٹ 2019 کے مکمل اور مؤثر نفاذ کے لیے ایک مرتبہ پھر ہدایات جاری کر دی ہیں۔
جاری کردہ یاددہانی (پہلا ریمائنڈر) میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹیز پر لازم ہے کہ وہ “گلگت بلتستان منیمم ویج ایکٹ 2019” پر حقیقی روح کے مطابق عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
خط میں واضح کیا گیا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس قانون پر مکمل عمل نہ ہونے کے باعث دوبارہ ہدایات جاری کی جا رہی ہیں، تاکہ مزدوروں اور ملازمین کو قانون کے مطابق کم از کم اجرت کا حق دلایا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کی نقول رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز جی بی، سیکریٹری ای اینڈ ٹی، زیڈ اینڈ یو، اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے دفتر کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔


