spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پھنڈر میں لوکل ہائیس کھائی میں گر گئی، ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی

پھنڈر : گزشتہ روز رات کے وقت گاہکوچ سے پسنجرز کو پھنڈر اُتار کر واپس شمرن جانے والی ایک لوکل ہائیس پھنڈر ریسٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثہ روڈ پر پھسلن کے باعث گاڑی ککر پر بےقابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
حادثے کے نتیجے میں لیاقت ولد اصغر ساکن تولوغ شمرن شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو کرکے انہیں پھنڈر ہیلتھ سینٹر منتقل کیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی۔
حادثے میں دو مزید افراد زخمی ہوئے، جن میں ڈرائیور محمود اور ان کا ساتھی شامل ہیں۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے گاہکوچ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں