spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

نیپال کے 100 روپے کے نوٹ نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

نیپال کے مرکزی بینک نے 100 روپے کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے جس میں ملک کا نیا نقشہ شامل کیا گیا ہے۔ نئے نوٹ کی یہ جھلک سامنے آتے ہی بھارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

رپورٹس کے مطابق نوٹ پر کالاپانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا جیسے علاقے دکھائے گئے ہیں، جو طویل عرصے سے نیپال اور بھارت کے درمیان تنازع کا سبب ہیں۔

نئے کرنسی نوٹ پر سابق گورنر مہا پرساد ادھیکاری کے دستخط موجود ہیں، جبکہ اس کی اجراء کی تاریخ 2081 BS درج ہے، جو سن 2024 کے برابر ہے۔

ذرائع کے مطابق 100 روپے کے اس نوٹ کا ڈیزائن گزشتہ سال منظور کیا گیا تھا، اسی لیے حالیہ نوٹوں پر سن 2024 لکھا گیا ہے۔

2020 میں اس وقت کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے ملک کا نیا ترمیمی نقشہ جاری کیا تھا، جس میں ان تینوں علاقوں کو نیپال کا حصہ قرار دیا گیا تھا اور پارلیمنٹ نے اس کی منظوری بھی دی تھی۔

بھارت،افغانستان سے کشیدگی:ایران کا پاکستان کو’’ بلینک چیک‘‘دینے کا اعلان

گزشتہ برس سابق وزیر اعظم پشپا کمال ڈھال کی منظوری کے بعد اس نئے نوٹ کا ڈیزائن باضابطہ طور پر فائنل ہوا، جسے اب جاری کرکے قابل استعمال بنا دیا گیا ہے۔ نئے نوٹ کی پشت پر موجود پرانا نقشہ ہٹا کر نیا نقشہ شامل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کا کہنا ہے کہ لیپولیکھ، کالاپانی اور لمپیادھورا اس کی حدود میں شامل علاقے ہیں۔ ب

بھارت نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیپال کا نقشہ کرنسی نوٹ کا حصہ بنانا یکطرفہ اقدام ہے اور مصنوعی طور پر کیے گئے علاقائی دعوے قابل قبول نہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں