spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
1 March, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گوگل کے سی ای او کی کوڈنگ میں جدید ٹیکنالوجی کی پیش کش

گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیشل (CEO) سندر پچائی نے کہا ہے کہ جدید اے آئی ٹولز، خاص طور پر وائب کوڈنگ نے سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ کے شعبے کو نہ صرف آسان بلکہ دوبارہ دلچسپ بنا دیا ہے۔

گوگل کے حالیہ پوڈکاسٹ میں پچائی نے کہا کہ اس فیچر کی مدد سے وہ لوگ بھی ویب سائٹس اور ایپلیکیشنز تخلیق کر سکتے ہیں جو پہلے کوڈنگ کے تجربے سے محروم تھے، اب صرف خیالات بیان کرنا کافی ہے، جبکہ پیچیدہ کوڈنگ کی ضرورت کم ہو گئی ہے۔

سی ای او نے مزید کہا کہ مستقبل میں کوڈنگ نہ صرف تجربہ کار ڈیولپرز بلکہ ایچ آر، اکاؤنٹنٹس اور دیگر نان ٹیک شعبوں کے افراد کے لیے بھی کھل جائے گی، جس سے تخلیقی آئیڈیاز کو فوری عملی شکل دینا ممکن ہوگا۔

گوگل کے سی ای او نے خبردار کیا کہ بڑے اور حساس پروجیکٹس میں اب بھی تجربہ کار انجینیئرز کی ضرورت ہے، کیونکہ وائب کوڈنگ کو بنیادی طور پر چھوٹے پروٹوٹائپس اور نئے آئیڈیاز تک محدود رکھنا چاہیے۔

سندر پچائی نے کہا کہ جو چیز آج شاندار لگتی ہے، وہ مستقبل میں اور بہتر ہوگی، اے آئی کوڈنگ کا یہ رجحان آنے والے سالوں میں مزید تیزی سے بڑھے گا اور سافٹ ویئر انڈسٹری میں انقلاب لائے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں