spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

چلغوزہ سستا ہو گیا، فی کلو 3 ہزار روپے میں فروخت

 سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی خرید و فروخت زور پکڑ گئی ہے۔

تاجروں کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے وانا بازار میں اس وقت چلغوزہ 3 ہزار روپے فی کلو کے نرخ پر دستیاب ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ اس سال چلغوزے کی پیداوار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہی چلغوزہ 10 ہزار سے 16 ہزار روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔

چلغوزے کے فوائد

ماہرین کے مطابق یہ خشک میوہ نہ صرف موسمِ سرما میں توانائی کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ صحت کے کئی مسائل میں بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔

چلغوزہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے اور تھکن دور کرتا ہے۔ اس میں موجود وٹامن ای جلد کو تروتازہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

چلغوزہ دل کی صحت کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اور کولیسٹرول کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس باریک رگوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

یادداشت بہتر بنانے میں چلغوزہ  بہتمعاون ہے اور دماغی صحت کے لیے مفید ہے۔ اس کا استعمال قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ چلغوزہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ اس میں میگنیشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

یہ وزن کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے کیوں کہ اس میں صحت مند چکنائی موجود ہے جو بھوک کم کرتی ہے۔ چلغوزہ مردانہ و خواتین صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔

معدے کی کارکردگی بہتر بنانے اور ہاضمہ مضبوط کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں اعتدال کے ساتھ چلغوزے کا استعمال صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں