spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
16 October, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ہانگ کانگ سکسز: دفاعی چیمپئن پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

ہانگ کانگ سکسز کے لیے دفاعی چیمپئن پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عباس آفریدی کو ہانگ کانگ سکسز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔تین روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت اور یو اے ای کے ساتھ گروپ سی میں شامل ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینجر رضا کچلو ہوں گے۔

اسکواڈ میں کپتان عباس آفریدی، عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔

پاکستان ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لیے روانہ ہو گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں