spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
27 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

متحدہ عرب امارات، یکم اور 2 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر حکومت نے یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دو دن سرکاری سطح پر عام تعطیل ہو گی، اس موقع پر وفاقی وزارتوں کے دفاتر اور سرکاری ادارے چار روز بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوتی ہے اس طرح یکم اور 2 دسمبر کی تعطیلات کے ساتھ متحدہ عر ب امارات کے شہری چار دن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

یو اے ای کی وزارت تعلیم نے بھی سرکاری اور نجی اسکولوں میں یکم اور دو دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں