spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
4 October, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ریڑھی بان خاتون پر جوتا برسانا ایس ایچ او کو بھاری پڑگیا، آئی جی کے نوٹس پر مقدمہ درج اور گرفتار

ٹوبہ ٹیک سنگھ:

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے کمالیہ میں ریڑھی بان خاتون سے مبینہ بدسلوکی اور جوتے سے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سخت نوٹس لے لیا۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ایس ڈی پی او سرکل کمالیہ کی مدعیت میں سب انسپکٹر عمران غفور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

عمران غفور تھانہ صدر کمالیہ میں ایس ایچ او تعینات تھا اور واقعے کے بعد اسے پہلے ہی معطل کرکے محکمانہ انکوائری بھی شروع کردی گئی تھی۔

ایف آئی آر کے مطابق 15 کی کال پر سب انسپکٹر نے مل فتیانہ کے علاقے میں عوام کی موجودگی میں چوری کے شبے پر ریڑھی بان خاتون کو جوتے سے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا ہے کہ خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے اختیارات سے تجاوز اور شہریوں سے بدسلوکی کے مرتکب اہلکار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں