spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 September, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان

اسلام آباد:

پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے سے متعلق مذاکرات رواں ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے۔

ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام (ای ایف ایف) کے تحت قرض کی پانچویں قسط کے لیے مذاکرات دو ہفتے جاری رہیں گے۔

آئی ایم ایف کے مشن کو جون تک کی معاشی سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ آئی ایم ایف سے اسٹرکچرل بینچ مارکس کے تحت اہداف پر بھی بات ہوگی، پاکستان معاشی اصلاحات کے اہداف پر آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے گا۔

مذاکرات میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی جبکہ بجلی اور گیس کے شعبوں کے سرکلر ڈیٹ سے متعلق اہداف زیر بحث آئیں گے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر تک ملنے کا امکان ہے۔ ای ایف ایف کی پانچویں قسط میں تقریباً ایک ارب ڈالر اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

پاکستان نے 37 ماہ کا آئی ایم ایف پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا، ای ایف ایف پروگرام کی پہلی ایک ارب ڈالر کی قسط ستمبر 2024 میں ملی، پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط مئی 2025 میں موصول ہوئی تھی جبکہ تیسری قسط 11 دسمبر 2025 کو موصول ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں