spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 September, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے لیے سفارتی رابطے جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ

دوحا:

قطر نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لیے گزشتہ تقریباً دو ہفتوں سے سفارتی رابطے اور مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے جبکہ پاکستان بھی دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں شریک ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق قطر کی ثالثی ٹیم تہران اور واشنگٹن کے ساتھ رابطے میں ہے اور مذاکرات کی بحالی کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ثالث مختلف دارالحکومتوں کے درمیان سفر کررہے ہیں تاکہ اس معاملے میں پیش رفت ہوسکے۔

ماجد الانصاری نے بتایا کہ قطر کو امریکی انتظامیہ کے حکام کی جانب سے یہ یقین دہانیاں بھی ملی ہیں کہ واشنگٹن کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے۔

قطری ترجمان کے مطابق خطے میں استحکام کے لیے علاقائی حل اور ایسا بین الاقوامی اتفاق ضروری ہے جو آبنائے ہرمز سمیت اہم آبی گزرگاہوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی ایک ریاست کی جانب سے آبی گزرگاہ پر اپنی بالادستی قائم کرکے اسے بطور ہتھیار استعمال کرنا سب کے لیے خطرناک مثال بن سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں