spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

گلگت بلتستان اپیکس کمیٹی کا وزیرِ اعلیٰ حاجی گلبر خان کی زیرِ صدارت اہم اجلاس

گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیرِ صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس اپیکس کمیٹی روم جٹیال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمانڈر ایف سی این اے، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، ہوم منسٹر، سیکرٹری داخلہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں خطے کے امن و امان، پولیس ریفارمز، سیف سٹی پراجیکٹ، توانائی کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں، موسمِ سرما میں بجلی کی فراہمی، اور گلگت بلتستان کو اسلحہ سے پاک کرنے سے متعلق جامع مشاورت کی گئی۔

دیامر بھاشا ڈیم کی سیکیورٹی اور تعمیراتی رفتار کا جائزہ بھی لیا گیا، جبکہ زیرِ تعمیر شاہراہوں کی تکمیل، خنجراب پاس کو سال بھر فعال رکھنے، اور سیاحت کے فروغ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں انسدادِ دہشتگردی (CTD) کی بھرتی پالیسی پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں پر تیز رفتار عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ خطے کی ترقی اور استحکام کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہیں، اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت نگرانی جاری ہے۔ انہوں نے عوامی تعاون کو امن کے لیے ضروری قرار دیا۔

اجلاس کے اختتام پر فیصلہ کیا گیا کہ خطے میں امن و استحکام، اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام ادارے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں