spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 September, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کا نیا ملی نغمہ جاری

یومِ فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا جس میں وطن کے دفاع کیلئے پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

نغمے کے بول وطن سے محبت اور پاکستان کی مٹی سے گہری وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں جبکہ اس میں پاک فضائیہ کے جوانوں کے عزم و حوصلے کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

نغمے میں وطن کی فضائی حدود کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاعی مہارتوں کو خوبصورت انداز میں فلمایا گیا ہے۔

اس موقع پر وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہدا کو بھی سلام پیش کیا گیا جن کی قربانیاں پاکستان کی فضائی طاقت، عزم اور دفاعِ وطن کی روشن مثال ہیں۔

نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے ہر محاذ پر دشمن کے عزائم ناکام بنانے اور مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے دی گئی قربانیوں کو نمایاں کیا گیا ہے۔

نئے ملی نغمے کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہین مادرِ وطن کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں