spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی شعبے کی برآمدات میں بڑا اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے شعبے نے اکتوبر 2025 میں پہلی بار 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی ایک سال میں برآمدی نمو کی شرح میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تھیں۔ جو 20 فیصد اضافہ بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 تا 50 فیصد ہونے سے آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھا ہے۔ جس  سے آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آپریشنز بڑھانے اور زیادہ آمدنی فارن کرنسی میں رکھنے کی سہولت ملی ہے۔

ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم رہنے سے بھی برآمد کنندگان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں