قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق (NAP-HR) کی نظرِ ثانی سے متعلق صوبائی مشاورتی اجلاس منعقد
محکمۂ انسانی حقوق گلگت بلتستان اور وزارتِ انسانی حقوق، حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے حقوقِ پاکستان فیز-II (HEP-II) کے تحت قومی ایکشن پلان برائے انسانی حقوق (NAP-HR) 2026 کی تیاری و نظرِ ثانی کے سلسلے میں ایک اہم صوبائی مشاورتی اجلاس آج سیرینا ہوٹل گلگت میں منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر نے جناب عارف تحسین صاحب نے کی-
اجلاس میں اسلام آباد سے ہیومن رائٹس اور پنجاب ہیومن رائٹس کمیشن کے مہمانوں نے خصوصی شرکت کی، جبکہ مختلف محکموں کے سیکریٹریز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔
شرکاء نے آئندہ آنے والے NAP-HR 2026 کے لیے صوبائی سطح پر درپیش چیلنجز، ادارہ جاتی مضبوطی، کمزور طبقات کے تحفظ اور بین المحکماتی ہم آہنگی کے حوالے سے اپنی سفارشات پیش کیں۔
اجلاس کے اختتام پر ایڈیشنل سیکریٹری سوشل سیکٹر نے تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیمتی آراء قومی انسانی حقوق ایجنڈے کو مزید مؤثر اور جامع بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔


