spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاک افواج کا راشد منہاس شہید کو 55 ویں یومِ شہادت پر خراجِ عقیدت

پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ نے راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کے 55 ویں یوم شہادت کے موقع پر انہیں ملکی دفاع میں عظیم قربانی دینے پر پرخلوص اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بالخصوص اور پاکستان کی تمام مسلح افواج نے بالعموم اس عظیم جیوٹ اور وطن کے بے باک سپوت کو سلام پیش کیا۔

20 اگست 1971 کے روز پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نے بے مثال شجاعت، پختہ عزم اور ڈیوٹی سے والہانہ وفاداری کا مظاہرہ کیا۔ ایک غير معمولی چیلنج کے سامنے انہوں نے پاکستان کی خودمختاری اور آن بان کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

 ان کا یہ بے لوث اقدام شجاعت، وفاداری اور وطن کے دفاع کی ایک درخشان مثال ہے۔ قوم اور پاک افواج اس بہادر سپوت کی لاجواب قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریں گی۔

 پاک افواج اور پوری قوم نے اس موقع پر پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کے تحفظ کے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

راشد منہاس شہید کی لا فانی داستان شجاعت، وطن پرستی اور فرض شناسی کی ایک لازوال علامت کے طور پر انے والی نسلوں اور پاکستان کی مسلح افواج کو ہمیشہ متاثر کرتی رہے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں