spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گوگل کا پاکستان میں دفتر کھلنا ملک کے ٹیک ٹیلنٹ کیلئے اہم پیشرفت ہے ، شزا فاطمہ

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکنالوجی کے شعبے میں مقامی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور عالمی ٹیک کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اے آئی سیکھو 2026‘ پروگرام میں 17 ہزار سے زائد ٹیموں نے رجسٹریشن کرائی، جن میں 25 فیصد خواتین شامل تھیں۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کا پاکستان میں دفتر کھلنا ملک کے ٹیک ٹیلنٹ کے لیے اہم پیشرفت ہے ، اس سے مقامی و عالمی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ کروم بکس کی علاقائی ممالک میں برآمدات کی حوصلہ افزائی ہو گی، گوگل اور بین الاقوامی ٹیکنالوجی لیڈرز کے تعاون سے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 50 ہزار ڈویلپرز کو گیمنگ اور اینیمیشن سمیت مختلف شعبوں میں تربیت دی گئی، جبکہ ایپس اور ایپ ڈیزائن سے متعلق ماسٹر کلاسز بھی منعقد کی گئیں۔

شزا فاطمہ نے بتایا کہ ’ڈیجیٹل سفر‘ کے تحت صحافیوں کو آن لائن سیفٹی سمیت مختلف موضوعات پر تربیت فراہم کی گئی۔گوگل کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے ٹیک ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے، مقامی ٹیلنٹ کی صلاحیت بڑھانے اور عالمی ٹیک کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری موجودگی کے لیے راغب کرنے میں مددگار ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 18 فیصد اضافہ ہوا۔ صرف جولائی میں 417 ملین ڈالر کی آئی ٹی برآمدات ہوئیں ، پاکستان کے لیے آئی ٹی برآمدات کی خاص اہمیت یہ ہے کہ ان میں تقریباً 85 سے 86 فیصد ٹریڈ سرپلس ہوتا ہے۔ اور اس کے لیے بھاری درآمدی مشینری درکار نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں