spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز ، مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق سہ ملکی ون ڈے سیریز 18 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی، جس کے پہلے تین میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں میچز 18، 20 اور 22 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں میچز لاہور میں 25، 27 اور 29 اکتوبر کو تجویز کیے گئے ہیں۔

مجوزہ شیڈول کے مطابق سیریز کا فائنل یکم نومبر کو لاہور میں رکھا گیا ہے، تمام بورڈز کی باہمی مشاورت سے شیڈول کو جلد حتمی شکل دے کر اعلان کر دیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم نے دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلنا ہیں، سیریز کے شیڈول کو پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد باضابطہ طور پر تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کیا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز کو آئندہ بین الاقوامی کرکٹ کیلنڈر کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سیریز میں پاکستان کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کنڈیشنز کا فائدہ حاصل ہو گا جبکہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں بھی ون ڈے فارمیٹ میں اپنی تیاریوں کو جانچنے کا موقع حاصل کریں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں