spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

گلگت بلتستان: بجٹ 2026-27 میں کفایت شعاری اور عوامی فلاح کو ترجیح

گلگت۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے غیر ترقیاتی بجٹ برائے مالیاتی سال 2026-27 کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ کی جانب سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے تمام محکموں میں ٹی اے ڈی اے، فیول سمیت دیگر غیر ضروری اخراجات میں نمایاں کمی کی تجویز پیش کی جس سے تقریباً 2 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

صحت، تعلیم، زرعی شعبے، امور نوجوانان اور پبلک سروس ڈیلوری کے محکموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں پہلی مرتبہ 75 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے۔ ادویات کی خریداری کے عمل کو سنٹرلائز اور شفاف بنایا جارہاہے۔ ادائیگیوں کے تمام سسٹم کو آن لائن کیاجارہاہے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایاجاسکے۔ ہیلتھ انڈومنٹ اور سکول ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جارہا ہے۔

پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کے ملازمین کو ایچ بی اے اور ایم سی اے صوبائی حکومت کی رقم سے ادا کرنے کیلئے 70 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جارہی ہے تاکہ چھوٹے سرکاری ملازمین کو اپنے گھر تعمیر کرنے میں مدد مل سکے۔ کفایت شعاری کے حوالے سے خصوصی اصلاحات کے تحت سرکاری امور کی انجام دہی کیلئے ہائبرڈ گاڑیاں متعارف کرائی جارہی ہیں اور پرانی گاڑیوں کو نیلام کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یوتھ اور خواتین کی فلاح و بہبود اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی جارہی ہے۔ بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو سکارلرشپس دیئے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے گا اور عوام کی فلاح و بہبود او روسائل کو ان کی دہلیز پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اوراصلاحات کئے جارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں