spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑنے والا چینی روبوٹ بریک فیل ہونے پر دیوار سے جا ٹکرایا، ویڈیو دیکھیں

چینی روبوٹکس کمپنی یونٹری روبوٹکس کے نئے ہیومنائیڈ روبوٹ ’سپرمین‘ نے سب سے زیادہ تیز رفتار سے بھاگنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کمپنی کے مطابق سپرمین روبوٹ 12.66 میٹر فی سیکنڈ یعنی تقریباً 45.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھاگا، جو دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی ریکارڈ شدہ بلند ترین رفتار سے بھی زیادہ ہے۔

روبوٹ نے اپنی جگہ کھڑے ہو کر 2 میٹر بلند چھلانگ لگانے کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے صرف تین ماہ سے کچھ زیادہ عرصے میں تیار کیا گیا ہے۔

تاہم ریکارڈ توڑ رفتار دکھانے کے فوراً بعد معاملہ دلچسپ رخ اختیار کر گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں سپرمین کو تیز رفتاری کے بعد بروقت نہ رک پانے کے باعث ایک الیکٹریکل باکس سے ٹکراتے دیکھا گیا۔

واقعے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ بعض نے سوال اٹھایا کہ انتہائی تیز رفتار روبوٹس میں رفتار کے ساتھ بریکنگ، توازن اور کنٹرول سسٹم بھی اتنا ہی اہم ہے۔

یونٹری کے مطابق ’سپرمین‘ ابھی ایک پروٹوٹائپ ہے اور اس کی تیاری کا عمل مکمل نہیں ہوا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں