spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

اداکارہ میرا کا ملازمہ پر مبینہ تشدد؛ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

لاہور میں معروف اداکارہ میرا پر مبینہ طور پر گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق واقعہ لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 5 میں پیش آیا جس کی مبینہ سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔

سامنے آنے والی ویڈیو میں مبینہ طور پر اداکارہ میرا کو ملازمہ کے ساتھ تلخ کلامی کے دوران اسے دھکے دیتے اور تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد معاملہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے جبکہ اس حوالے سے اداکارہ میرا کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں