spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق سعودی حکومت نے فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا

سعودی حکومت نے عازمین حج کو سہولیات دینے سے متعلق پہلی مرتبہ فین ٹرپ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستان سمیت چودہ ممالک کے پرائیویٹ حج آرگنائزر فین ٹرپ میں شرکت کے لئے مملکت سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

فین ٹرپ حج انتظامات کے جائزے اور عالمی وفود سے حج انتظامات سے متعلق تبادلہ خیال کے لئے ترتیب دیا گیا۔ پاکستان کی نمائندگی چیئرمین پرائیویٹ حج آپریٹرز ناصرخان نے کی۔

وفد کی فین ٹرپ میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں،حج 2026 سے متعلق تجاویز دی گئیں، ٹرانسپورٹ، کھانے پینے، رہائش سمیت حجاج کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں