spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مون سون بارشیں؛ مختلف شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، دریاؤں میں سیلاب کی وارننگ

اسلام آباد: 

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعدد شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، لاہور، گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، جبکہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی نم آلود ہوائیں ملک کے وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دریائے راوی اور دریائے چناب میں آئندہ دنوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ہے، جبکہ راوی اور چناب سے منسلک برساتی نالوں میں 21 اگست تک کم سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو کے مقامات پر کم درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

ڈیموں کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ تربیلا ڈیم پانی کی آخری حد تک پہنچ کر مکمل طور پر بھر گیا ہے، جبکہ منگلا ڈیم 69 فیصد تک بھر چکا ہے۔

دریائے جہلم میں بھی منگلا کے مقام پر آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران کم درجے کے سیلاب کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو ممکنہ اربن فلڈنگ اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں