spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ٹرمپ نے ایک بار پھر وارننگ دے دی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کی بنیادی ترجیح یہ ہے کہ ایران کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کو کسی بھی طریقے، شکل یا صورت میں جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

امریکی صدر نے اس مؤقف کو اپنی حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا امریکا کا بنیادی مقصد ہے۔

ٹرمپ کا تازہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام، پابندیوں اور خطے میں جاری کشیدگی کے حوالے سے اختلافات برقرار ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں