spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
19 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس چمٹ گیا، پھر کیا ہوا؟

فلپائن میں مچھیرے کے چہرے سے آکٹوپس کے چمٹ جانے کی حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آکٹوپس نے اپنے متعدد بازو مچھیرے کے چہرے کے گرد مضبوطی سے لپیٹ رکھے ہیں جبکہ مچھیرا خود کو اس کی گرفت سے آزاد کرانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔

مچھیرے نے کئی مرتبہ آکٹوپس کو چہرے سے ہٹانے کی کوشش کی مگر اس کے سکشن کپ مضبوطی سے چپکے رہنے کے باعث اسے خاصی جدوجہد کرنا پڑی۔

کئی کوششوں کے بعد مچھیرے نے آہستہ آہستہ آکٹوپس کی گرفت ڈھیلی کی اور بالآخر اسے اپنے چہرے سے الگ کرنے میں کامیاب ہو گیا، جس کے بعد اس نے آکٹوپس کو واپس پانی میں چھوڑ دیا۔

ماہرین کے مطابق آکٹوپس کے آٹھ بازوؤں پر سیکڑوں سکشن کپ موجود ہوتے ہیں جو اسے مختلف سطحوں اور اشیا کو انتہائی مضبوطی سے پکڑنے میں مدد دیتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ واقعے میں آکٹوپس کا رویہ ممکنہ طور پر دفاعی ردعمل تھا اور وہ غیر معمولی صورتحال میں اپنی گرفت برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں