spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

یومِ آزادی؛ سعودی ریاض ایئر کا پاکستان کیلیے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پاکستان کے یوم آزادی پر سعودی عرب سے براہ راست فضائی رابطے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر کل 14 اگست (یوم آزادی پاکستان)  کے موقع پر پاکستان کے لیے باقاعدہ فضائی آپریشن شروع کرے گی۔ اس سلسلے میں ریاض ایئر 14 اگست کو اسلام آباد جبکہ 18 اگست کو لاہور کے لیے پروازیں شروع کرے گی۔

اسلام آباد کے لیے ہفتہ وار 7 پروازیں اور لاہور کے لیے 3 پروازیں چلائی جائیں گی۔

ریاض ایئر اپنے فضائی آپریشن میں بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی۔ ذرائع کے مطابق نئی ایئرلائن کے آنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں