spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

انمول عرف پنکی منشیات فروشی کے مقدمے سے بری

کراچی: 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں  ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل صفائی نے دوران عدالت سماعت میں کہا کہ مقدمے میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں، شریک ملزم علی اور فہمیدہ 2024ء میں بری ہوئے تھے،
انمول عرف پنکی کو شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر مقدمے میں شامل کیا گیا۔

وکیل صفائی نے کہا کہ شریک ملزمان کے بری ہونے کے بعد ملزمہ کو مقدمے میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2021ء میں گزری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزمہ انمول عرف پنکی مقدمے میں مفرور تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں