spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
20 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ (پلیٹ ڈویژن) میں پاکستان کی دوسری کامیابی

ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 (پلیٹ ڈویژن) میں پاکستان نے دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ہانگ کانگ میں جاری ایونٹ میں جنوبی کوریا کے خلاف 23-72 سے زبردست فتح پائی۔

گرین شرٹس نے اپنے گروپ کے تیسرے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار فتح اپنے نام کی۔ لیا رضا شاہ، فرح، نورالعین اور سمایا نے بہترین کھیل پیش کیا۔

پاکستان  گروپ میں اپنا چوتھا میچ جائینز تائپے کے خلاف بدھ کو کھیلے گا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں جاپان کو 34-58 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں تھائی لینڈ نے پاکستان کو 48-66 سے زیر کر لیا تھا۔

پلیٹ ڈویژن ایونٹ میں جاپان، تھائی لینڈ، چائینز تائیپے اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان ویمن نیٹ بال ٹیم کی کپتان نور العین حسین ہیں جبکہ ہارونہ زمان کوچنگ کی ذمہ داری ادا کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں