spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر پر دو سال کی پابندی عائد کردی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹر حمزہ نذر کو دو سال کے لیے تمام ملکی اور بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں سے معطل کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق حمزہ نذر پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پی سی بی ڈسپلنری کمیٹی کے مطابق حمزہ نذر نے غیر ملکی ویزا درخواست کے دوران بعض اہم حقائق چھپائے اور گمراہ کن معلومات فراہم کیں۔

معاملے کی تحقیقات کے لیے قائم تین رکنی کمیٹی نے حمزہ نذر کا مؤقف سننے اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں جن کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ غلط بیانی اور حقائق چھپانے جیسے اقدامات پاکستان کرکٹ کے وقار اور پیشہ ورانہ اصولوں کے خلاف ہیں اس لیے ایسے معاملات پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں