spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
21 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

تنزانیہ میں جدید کرکٹ اسٹیڈیم عالمی مقابلوں کی میزبانی کے لیے تیار

تنزانیہ میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے تنزانیہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے جدید کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کردیا۔

نئے کرکٹ میدان کو تنزانیہ میں کھیل کے مستقبل کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے، جہاں جدید سہولیات کے باعث مقامی کھلاڑیوں، کوچز اور امپائرز کی تربیت کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ نے کہا کہ یہ اسٹیڈیم تنزانیہ میں کرکٹ کے روشن مستقبل کی علامت ہے اور عالمی سطح پر کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تنزانیہ رواں سال 8 سے 18 اگست تک عالمی کرکٹ چیلنج لیگ بی 2026 کی میزبانی کرے گا، جس کے بیشتر مقابلے اسی نئے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تنزانیہ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ یہ میدان ملک میں بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کی راہ ہموار کرے گا اور نوجوان کرکٹرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق افریقی ملک میں نئے اسٹیڈیم کا قیام عالمی کرکٹ کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں