spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

لاہور: لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مناواں، چوک ناخدا اور مغل پورہ کے علاقے میں بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کا سسٹم موجود ہے، لاہور میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ ممکنہ بارش کے پیش نظر ایم ڈی واسا نے آپریشنل اسٹاف کو نکاسی آب کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پانچ اگست تک لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

گلاسگو میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز 2026 کے 10 روزہ مقابلوں کے اختتام پر مجموعی طور پر 215 طلائی تمغے تقسیم کیے گئے۔

آسٹریلیا نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 171 تمغے جیت کر میڈلز ٹیبل پر واضح برتری حاصل کی۔

انگلینڈ 29 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے جبکہ کینیڈا اور بھارت بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہے۔

آسٹریلیا نے تیراکی میں 37 طلائی اور مجموعی طور پر 76 تمغے جیتے جہاں میگ ہیرس نے چھ انفرادی گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

اس کے علاوہ ایتھلیٹکس، ٹریک سائیکلنگ اور تھری بائی تھری باسکٹ بال میں بھی آسٹریلیا سرفہرست رہا۔

دوسری جانب جنوبی افریقا کے تجربہ کار تیراک چیڈ لی کلوز نے مردوں کی 4*100 میٹر میڈلے ریلے میں کانسی کا تمغہ جیت کر کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں 21 تمغے حاصل کرنے والے کامیاب ترین ایتھلیٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ادھر 76 سالہ لوئیس ہوسکنز نے پیرا باؤلز ویمنز پیئرز مقابلے میں طلائی تمغہ جیت کر گیمز کی تاریخ کی معمر ترین گولڈ میڈلسٹ بننے کا ریکارڈ قائم کیا۔

گلاسگو گیمز میں پیرا اسپورٹس کے ریکارڈ 141 تمغے بھی تقسیم کیے گئے جو شمولیتی کھیلوں کی بڑھتی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کامن ویلتھ گیمز 2026 میں صرف ایک کانسی کا تمغہ حاصل کرسکا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں