spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

آسکر ایوارڈ یافتہ آئیرش گلوکار گلین ہینسارڈ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آئرش گلوکار، نغمہ نگار اور فلم ’ونس‘ کے اسٹار گلین ہینسارڈ 56 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بدھ کے روز ڈبلن میں انتقال کر گئے۔

گلین ہینسارڈ نے کم عمری میں موسیقی کا سفر شروع کیا اور 1990 میں آئرش بینڈ ’دی فریمز‘ کی بنیاد رکھی۔ بعد ازاں وہ 2007 کی مشہور میوزیکل فلم ’ونس‘ میں مرکزی کردار ادا کر کے عالمی شہرت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ فلم کے لیے گایا گیا ان کا معروف گانا ’فالنگ سلولی‘ بہترین اوریجنل گانے کا اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) جیتنے میں کامیاب رہا۔

گلین ہینسارڈ کی وفات پر ان کے مداح گہرے رنج و غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں