spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی: جناح اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث 65 سالہ مریض جان کی بازی ہار گیا

کراچی کے جناح اسپتال میں مبینہ طبی غفلت کے باعث 65 سالہ مریض جان کی بازی ہار گیا۔ الزام ہے کہ مریض کو ابتدائی طبی امداد دیے بغیر این آئی سی وی ڈی منتقل کر دیا گیا، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے نائٹ شفٹ کے ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق مریض کی منتقلی کے دوران ریفرل پروٹوکول کی خلاف ورزی کی گئی، مریض کو منتقل کرنے سے قبل مناسب رابطہ اور ضروری دستاویزات مکمل نہیں کی گئیں۔ میمورنڈم میں اس عمل کو اسپتال پالیسی اور مریض کی حفاظت کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ غیر مناسب ریفرل سے میڈیکو لیگل ریکارڈ متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ اس حوالے سے نائٹ شفٹ انچارج ڈاکٹر وقاص سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔

دوسری جانب نائٹ شفٹ انچارج ڈاکٹر وقاص کا کہنا ہے کہ مریض کو تمام طبی سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔ ان کے مطابق نائٹ شفٹ میں مجموعی طور پر 40 ڈاکٹرز موجود تھے، تاہم اسی دوران روڈ ٹریفک حادثے (آر ٹی اے) کا کیس آ گیا، جس کے باعث تمام ڈاکٹر وہاں مصروف ہو گئے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریسکیو 1122 مریض کو ضروری دستاویزات مکمل کیے بغیر لے گئی، جبکہ ان کے بقول جناح اسپتال میں اس نوعیت کے واقعات اکثر ہوتے رہتے ہیں۔

این آئی سی وی ڈی انتظامیہ نے اپنے مؤقف میں کہا کہ مریض کی حالت انتہائی تشویشناک تھی اور اسے انٹیوبیٹ کیے بغیر اسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق مریض کو جناح اسپتال میں مس مینج کر کے بھیجا گیا، اور اگر وہاں بروقت طبی امداد فراہم کی جاتی تو مریض کی جان بچ سکتی تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں