spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران پر امریکی حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار شہید ہوئے

امریکا کے ایران پر حالیہ حملے میں پاسدارانِ انقلاب کے 3 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی انقلابی گارڈ کور کا کہنا ہے کہ امریکی حملے نے جمعرات کی صبح شمال مغربی صوبے زنجان کو نشانہ بنایا۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق شمال مغربی ایران میں امریکی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے تین ارکان شہید ہوگئے۔

آئی آر جی سی کی صوبائی شاخ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ امریکی حملے نے صوبہ زنجان کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کے خلاف حملوں کی بھاری لہر مکمل کر لی ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں