spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی میں 31 جولائی سے موسلادھار بارشوں کا امکان

کراچی: 

بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنے والی مون سون ہوائیں کل سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی جس کے سبب کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ 31 جولائی سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 31 جولائی سے 2 اگست تک کراچی میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں 31 جولائی کی شام یا رات سے 2 اگست تک تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، حیدرآباد، کراچی، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبے میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے جبکہ نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں