spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سونے کی بڑھتی قیمتیں رک گئیں، ہزاروں روپے کی کمی ہوگئی

کراچی: 

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دو روز بعد کمی ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 050ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 300روپے کی کمی سے 4لاکھ 27ہزار 436روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 3ہزار 687روپے گھٹ کر 3لاکھ 66ہزار 457روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 174روپے کی کمی سے 6ہزار 223روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 149روپے کی کمی سے 5ہزار 335روپے کی سطح پر آگئی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں