spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
30 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی: 

دنیا کے بڑے کنٹینر بردار جہازوں میں شامل ایم ایس سی مرجام (MSC Mirjam) کراچی پورٹ پہنچ گیا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق 400 میٹر طویل اور 19 ہزار 500 ٹی ای یوز گنجائش رکھنے والا جہاز کامیابی سے SAPT-2 پر برتھ کر دیا گیا۔

جہاز سے کراچی پورٹ پر 1,500 کنٹینرز کی لوڈنگ اور آف لوڈنگ ہوگی، جبکہ جہاز کی اگلی منزل صلالہ، سلطنتِ عمان ہے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ حکام کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے کنٹینر بردار جہاز کی کامیاب ہینڈلنگ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی پورٹ عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ ہے اور بڑے بحری جہازوں کی آمد و رفت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں