spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
22 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

امریکا اور اسرائیل کے حملوں سے ایران کو توانائی کے شعبے میں بڑا نقصان

ایران نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران ملک کی قدرتی گیس کی پیداوار کو شدید نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں یومیہ تقریباً 23 کروڑ (230 ملین) مکعب میٹر گیس پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔

ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران توانائی کے شعبے کو نمایاں نقصان پہنچا، جس کا براہِ راست اثر قدرتی گیس کی پیداوار پر پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ کے باعث ایران کی گیس پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت میں تقریباً 230 ملین مکعب میٹر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ملک کے توانائی کے شعبے کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

فاطمہ مہاجرانی کے مطابق حکومت توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور متاثرہ تنصیبات کی مرمت کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے تاکہ گیس کی پیداوار کو دوبارہ معمول پر لایا جا سکے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اس سے قبل بھی امریکا اور اسرائیل پر جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کا معاوضہ طلب کر چکا ہے۔

ایرانی حکام نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ کے نتیجے میں ایران کو براہِ راست اور بالواسطہ طور پر تقریباً 270 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔

معاشی اور توانائی کے ماہرین کے مطابق اگر گیس کی پیداوار میں کمی طویل عرصے تک برقرار رہی تو اس کے اثرات نہ صرف ایران کی معیشت بلکہ خطے میں توانائی کی سپلائی اور عالمی گیس مارکیٹ پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں