spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ڈاکٹر نبیحہ نے خلع کی درخواست واپس لے لی، شوہر سے معاملات طے پا گئے

لاہور کی فیملی کورٹ نے سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے خلع کی ڈگری کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

کیس کی سماعت لاہور فیملی کورٹ کی جج نے کی جس میں ڈاکٹر نبیحہ علی کی جانب سے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران وکیل مدثر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر نبیحہ علی کے اپنے شوہر کے ساتھ معاملات طے پا چکے ہیں۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ خلع کی ڈگری کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر ڈاکٹر نبیحہ علی کی خلع کی درخواست خارج کر دی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں