spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب

ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور بین الاقوامی کاروباری روابط کو نئی رفتار مل رہی ہے۔

معروف امریکی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور ٹیکنالوجی ماہرین کا40 رکنی وفد 26 سے 31 جولائی تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ایس آئی ایف سی، وزارتِ تجارت اور پاکستانی سفارتخانے نے B2B ملاقاتوں، نیٹ ورکنگ سیشنز اور پالیسی بریفنگز کا جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔

وفد کی وزیراعظم، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور ایس آئی ایف سی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں سرمایہ کاری، کاروباری تعاون اور نئے اقتصادی مواقع پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

دورے کے دوران وزارتِ تجارت، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور دیگر کاروباری و صنعتی اداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

وزارتِ آئی ٹی کے زیر اہتمام پی ایس ای بی، پاشا، نیشنل انکیوبیشن سینٹر اور ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپس کے اشتراک سے آئی ٹی شعبے پر خصوصی بریفنگ ہوگی۔

امریکی وفد دفاع، ایرو اسپیس، خلائی ٹیکنالوجی، آئی ٹی، توانائی، صحت، معدنیات اور انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے گا۔

وفد کے ارکان مشترکہ منصوبوں، اے آئی، ٹیلی میڈیسن، معدنیات اور ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں تاہم یہ دورہ پاک امریکا اقتصادی تعلقات، غیر ملکی سرمایہ کاری، نجی شعبے کے تعاون اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں