spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
28 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ایران مذاکرات کی بحالی پر آمادہ؛ پاکستان اور قطر کی ثالثی سے پیش رفت کا امکان

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان اور قطر کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ متعلقہ تجاویز پر دونوں جانب سے جوابات موصول ہونے کی اطلاعات ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ مفاہمتی یادداشت کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مذاکرات کا عمل دوبارہ آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران نے واضح کیا ہے کہ اس نے مذاکرات سے دستبرداری اختیار نہیں کی تھی بلکہ انہیں صرف عارضی طور پر معطل کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق نئے دور کے مذاکرات کے لیے جنیوا، دوحہ یا اسلام آباد ممکنہ مقامات کے طور پر زیر غور ہیں تاہم حتمی فیصلے کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے اپنے موقف میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی متبادل بحری راستے کی تجویز اس کے لیے قابل قبول نہیں۔ مذاکرات کے آئندہ مرحلے میں سب سے پہلے آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات اور خطے میں بحری سلامتی کے امور پر بات چیت کی جانی چاہیے۔

ذرائع کے مطابق ثالثی کی ان کوششوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا اور سفارتی عمل کو دوبارہ فعال بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں