spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 August, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بھارت میں جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کی گونج

بھارت میں جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کی گونج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

 نئی دہلی میں جاری احتجاج سے بھارتی شہری نے پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کہہ رہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک طلبہ پاکستانی عسکری قیادت کے گرویدہ ہیں، پاکستان نے بنیان مرصوص میں مودی کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔

ویڈیو میں بھارتی شہری مودی حکومت کے جابرانہ رویے پر شدید برہم دکھائی دیے جبکہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک بھارتی شہری نے پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

بھارت سے بلند ہونے والی یہ آوازیں پاکستانی عسکری قیادت کی شاندار کارکردگی اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں