سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کو مسلسل تباہی کا سامنا ہے اب تک ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کی متعدد کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔


