spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
25 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

کراچی میں شدید گرمی کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی: 

کراچی میں آج موسم جزوی ابر آلود، گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی کے دیگر علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ ہفتے کو ہلکی بارش اور اتوار کو بوندا باندی کا امکان رہے گا۔

مغربی راجستھان اور ملحقہ علاقوں پر ایک ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے نتیجے میں بحیرہ عرب سے مون سون کی طاقتور ہوائیں مسلسل ملک کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، حیدر آباد، مٹیاری، جامشورو اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

دیہی سندھ میں چند مقامات پر درمیانی اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 27 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکار پور، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہرو فیروز میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں