spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
26 February, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

سکردو میں پائیدار آبپاشی نظام پر ورکشاپ

سکردو: گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام (GBRSP) کی جانب سے ایف سی ڈی او کے تعاون سے جاری CF WRAP پروجیکٹ کے تحت ایک ڈویژنل سطح کا اسٹیک ہولڈر ورکشاپ سکردو میں منعقد ہوا۔

ورکشاپ میں کھرمنگ، گانچھے، شگر اور سکردو سے تعلق رکھنے والے واٹر یوزر ایسوسی ایشنز (WUA) کے نمائندگان کے علاوہ محکمہ واٹر مینجمنٹ، محکمہ زراعت اور ETI گلگت بلتستان کی تکنیکی ٹیموں کے افسران نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد روایتی آبپاشی نظام کی بحالی، مقامی و قدرتی طریقوں سے آبپاشی کے پرانے راستوں کی مرمت، اور واٹر یوزر ایسوسی ایشنز کی پائیداری و وسائل کے مؤثر استعمال کے نئے ماڈلز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

اختتام پر GBRSP نے تمام محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ماحولیاتی طور پر پائیدار اور قدرتی بنیادوں پر قائم پانی کے انتظامی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کیں۔ 💧

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں