spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
24 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی؛ 4 دہشت گرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کی جس کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔

کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا اور دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کردیے گئے تاہم دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک کارروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں