فیفا ورلڈ کپ میں شرکت اور اسپیس کی سیر کے باوجود جون میں پاکستانی فٹبال کی برآمدات میں سالانہ 38.90 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ادارہ شماریات کیا جانب سے جاری دستاویز کے مطابق جون کے دوران ملکی فٹبال کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 32 لاکھ 38 ہزار ڈالر رہا جبکہ گزشتہ سال جون میں ملکی فٹبال کی برآمدات 2 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھیں۔
سرکاری دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال مئی کے مقابلے میں جون میں بھی فٹبال کی برآمدات میں 38.54 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے مئی میں فٹبال کی برآمدات کا حجم 2 کروڑ 15 لاکھ ڈالر سے زیادہ تھا۔
مالی سال 2025-26 میں فٹبال کی برآمدات میں مجموعی طور پر 11.72 فیصد اضافہ رہا جبکہ ایک سال کے دوران فٹبال کی برآمدات کا مجموعی حجم 25 کروڑ 67 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔


