spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

’آپ کا ہیئر اسٹائل بہت اچھا ہے‘ روسی وزیرِ خارجہ کا خاتون صحافی کو جواب؛ ویڈیو وائرل

سیاست کے پُرخار راستے میں کئی چھبتے ہوئے سوالات ہوتے ہیں جن میں سے بعض کا جواب نہ دینا وقت کا تقاضا بھی ہوتا ہے اور حکومتی مصلحت کی ضرورت بھی ہوتی ہے۔ 

روسی وزیر خارجہ سرگئی لارووف ایک منجھے ہوئے سیاست دان اور سلجھے ہوئے وزیر خارجہ ہیں جنھیں بین الاقوامی میڈیا کا سامنا بھی کرنا آتا ہے اور وہ خوبصورتی سے ٹالنے کا فن بھی جانتے ہیں۔

اپنے اس فن کا بخوبی استعمال انھوں نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں کیا جب آسیان ریجنل فورم کے موقع پر خاتون صحافی نے ایک ہی سانس میں اُن سے یکے بعد دیگرے کئی سخت سوالات پوچھ ڈالے۔

خاتون صحافی نے استفسار کیا کہ کیا روس امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں ایران کی مدد کر رہا ہے؟ اور کیا ماسکو یوکرین کے ساتھ جنگ بندی اور امن مذاکرات پر آمادہ ہے؟

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کسی بھی سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا۔ وہ خاموشی سے ایلیویٹر کی جانب بڑھتے رہے پھر ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ صحافی کی طرف دیکھا اور صرف ایک جملہ کہا ’’آپ کا ہیئر اسٹائل بہت اچھا ہے‘‘۔

یہ کہہ کر روسی وزیرِ خارجہ ایلیویٹر میں داخل ہوگئے جبکہ صحافی کے تمام سوالات جواب کے منتظر ہی رہ گئے۔ یہ مختصر مگر غیرمتوقع ردِعمل کیمرے میں محفوظ ہو گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے اسے مشکل سوالات سے بچنے کا سفارتی انداز قرار دیا جبکہ کئی افراد نے اسے مزاحیہ اور غیر روایتی ردِعمل قرار دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے کیے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں