spot_imgspot_imgspot_imgspot_img
23 July, 2026

کالم / تجزیہ

spot_img

مقبول خبریں

spot_img

ٹوکیو میں شدید گرمی، مردوں کو دفتروں میں شارٹس اور ٹی-شرٹ پہننے کی اجازت

جاپان کے دارالحکومت میں شدید گرمی کیوجہ سے دفتروں میں مردوں کو شارٹس اور ٹی-شرٹ پہن کر آنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث شہری حکومت نے اپنے “ٹوکیو کول بز پروگرام کو مزید وسعت دیتے ہوئے مرد ملازمین کو دفاتر میں شارٹس، ٹی شرٹس اور اسنیکرز پہننے کی اجازت دے دی ہے۔

اس اقدام کا مقصد ملازمین کو شدید گرمی سے بچانا، ایئر کنڈیشننگ پر انحصار کم کرنا اور توانائی کی بچت کرنا ہے۔

تاہم اس فیصلے پر بحث بھی شروع ہوگئی ہے، کیونکہ بعض خواتین ملازمین کا کہنا ہے کہ مردوں کے لیے لباس کے قواعد نرم کر دیے گئے ہیں جبکہ خواتین کے لیے دفتری لباس سے متعلق توقعات میں اسی تناسب سے نرمی نہیں کی گئی، جس پر صنفی مساوات کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں